ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انٹر ٹاپرس گھوٹالہ معاملے میں بی ایس ای بی کے سابق سکریٹری ہریہر ناتھ جھا گرفتار

انٹر ٹاپرس گھوٹالہ معاملے میں بی ایس ای بی کے سابق سکریٹری ہریہر ناتھ جھا گرفتار

Mon, 27 Jun 2016 21:51:37    S.O. News Service

پٹنہ، 27؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )انٹرمیڈیٹ امتحان 2016ٹاپرس گھوٹالہ معاملے میں بہار اسکول ایگزامنیشن بورڈ(بی ایس ای بی ) کے سابق سکریٹری ہریہر ناتھ جھا کو آج پولیس نے گرفتار کر لیا۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج نے بتایا کہ خصوصی جانچ ٹیم(ایس آئی ٹی)نے بنیادی ثبوت کی بنیاد پر انٹرمیڈیٹ امتحان 2016ٹاپرس گھوٹالہ معاملے میں جھا کے ملوث ہونے کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا ہے۔گرفتارشدہ جھا کو عدالتی حراست میں بھیجنے کے لیے آگے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔مہاراج نے بتایا کہ جھا کی گرفتاری کے ساتھ ہی اس معاملے میں بی ایس ای بی کے سابق صدر لا ل کیشور سنگھ، ان کی بیوی اور جے ڈی یو کی سابق رکن اسمبلی اوشا سنہا، ویشالی میں واقع وشنو رائے کالج کے پرنسپل بچہ رائے سمیت گرفتار کئے گئے لوگوں کی تعداد 20تک پہنچ گئی ہے۔بہار میں انٹرمیڈیٹ امتحان 2016کی آرٹ کی ٹاپر رہی روبی کماری اور سائنس کے ٹاپر رہے سوربھ شریسٹھ کے سبجیکٹ اور معلومات سے متعلق انٹرویو ایک ٹی وی چینل پر نشر کئے جانے پر ایک بار پھر ریاست کے اسکولی نظام تعلیم کی کرکری ہوئی تھی جس کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار نے گزشتہ 6 ؍جون کو محکمہ تعلیم کو ہدایت دی تھی کہ ایف آئی آر درج کرکے پورے معاملے کی پولیس سے فوری جانچ کرائی جائے۔


Share: